مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند !۔۔جما عت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ،مسلم پرسنل لا بیداری مہم 

01:57PM Fri 21 Apr, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)جی ہاں بالکل سچ فرمایا مفکر اسلام شاعر مشرق نے کہ مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند لیکن یہ ملت اسلامیہ کا المیہ نہیں تو اور کیا ہیکہ اس کے برعکس آج صورت حال ہمارے نام نہاد مسلم معاشرہ کی خود مسلمان کہلانے والوں کی کہلاسکتی ہے ! جس کے نتیجہ میں مسلمان ہند آج خدائی احکامات کا نہیں بلکہ موجودہ حکومت کے قوانین و احکامات کا پابند بنودیا جارہا ہے ۔ حالیہ دنوں جب سے ملک میں مرکزی حکومت کا اقتدار فسطائت پسند زعفرانی جماعت کو حاصل ہوچکا ہے تو اسی وقت سے ان کی اکثریت کے بل بوتے پر سنگھ پریوار نے اپنے خفیہ ایجنڈہ پر اپنی حکمت عملی کا آغاز بھی کرچکی ہے ۔ کبھی یہاں کی اقلیتوں کو حکم دیا جاتا ہیکہ وہ کیا کھائیں پےءں تو کبھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے دینی اصولوں کے مطابق اسلامی احکامات کی پابندی سے دستبرداری اختیار فرمالیں ! اور کبھی اپنی عبادت گاہوں کو ان کے حولے کردیں ۔ یہ تمام باتیں ہم امت محمدیہ کہلانے والوں کی غفلت ناعاقبت اندیشی 249 و ہماری بے شعوری و ملکی حالات سے بے خبری اور جان بوجھ کر ایسی مسلم مخالف طاقتوں کی ہم نوائی اور ان کے قائدین کی جی حضوری یہ تمام عوامل ہی کالازمی نتیجہ ہے کہ ان دنوں ایسے ناخوشگوار حالات و واقعات کا ظہور عمل میں آنے لگا ہے ۔ اس طرح اسلامی شریعت مخالف منصوبے زیر عمل ہیں اور اسلامی شریعت پر لگا تار حملے جاری ہیں ان ناگفتہ با حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان ملت سب سے پہلے اسلامی نظام اور اسلامی احکامات کی سختی سے پابندی کرے اپنی اسلامی شریعت پر مکمل عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے عائلی قونین کے مطا بق اپنے معاملات دارلقضاؤں میں پیش فرماکر یہاں سے اپنے مسائل کا تصفیہ کرسکتے ہیں جو عین اسلامی شرعی احکام کے مطابق ہوگا ۔بجائے اس کے ہماری اکثریت ملکی عدالتوں کا رخ کرتی ہے اور وہاں سے ظاہر بات ہیکہ مسلمانوں کی شریعت مخالف فیصلے ہی ہونگے ! اس صورت حال کی تبدیلی کے لئے ملک بھر میں جماعت اسلامی ہند کی اک پندرہ روزہ مہم بموقع مسلم پرسنل لا بیداری مہم کا آغاز انشااللہ اسی ماہ 23 اپریل سے عمل میں آئے گا ۔ کیونکہ یہ وقت کا بھی عین تقاضہ ہے اور یہی وجہ ہیکہ اسی دوران مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی ا سی مقصد کے پیش نظر گذشتہ اتوار سے اپنی بھی اک مہم کا آغاز کرنے جارہا ہے ! جبکہ دوران مہم آنے والی دونو ں جمعہ شہر کی اہم مساجد میں جماعت اسلامی کی جانب سے خطبہ جمہکا اہتمام بھی انشااللہ ہوگا اور دوران مہم شہر اور ریاست بھر میں مسلسل مختلف عوامی اجلاس پریس کانفرنس وغیرہ ہونگی ۔ اور دوران مہم عوامی ذہن کی بیداری کے لئے مختلف ملکی زبانوں میں کتابچوں کی تقسیم بھی عمل میں آئیگی اک کتابچہ ( مسلم پرسنل لا ) اخلاقی اور قانونی مسائل کے نام سے ہے جس کے تحت اس مختصر کتاب میں جو عنوانات کا احاطہ کیا گیا ہے وہ اس طرح ہیں ۔موجودہ صورت حال249 مسلم پرسنل لا کیا ہے ؟ اسلام کے عائلی قونین پر اعتراضات 249 نکاح کا اسلامی تصور 249 اسلام نے نکاح کو آسان بنایا ہے 249 نکاح کی مسروفانہ رسوم 249 تعداد ازدواج 249 نظام خاندان میں مرد اور عورت کا دائرہ کار 249 زوجین کے حقوق و فرائض 249 زوجین کے درمیان عدم موافقت کا حل ۔ اختلافات دور کرنے میں اہل خاندان کا تعاون ۔ طلاق ۔ اک ناخوشگوار ضرورت ۔ طلاق کی قسمیں ۔طلاق کے طریقے ۔تین طلاق کا مسئلہ ۔منصوبہ بند حلالہ ممنوع ہے ۔ خلع 249 مباراۃ اور تفریق ۔ تفویض طلاق ۔ عدت کی صورتیں اور احکام ۔مطلقہ کی کفالت کیسے ہو ؟ حضانت ۔ اسلام کا قانون وراثت ۔ وراثت کی بعض صورتوں میں عورت کا حصہ کم ہونے کا سبب ۔ یتیم پوتے پوتیوں کی کفالت کیسے ہو ؟ متنبی (لے پالک) کا مسئلہ ۔مسلم پرسنل لا پر عمل ضروری کیوں ؟ موجودہ حالات کی نزاکت اور ہماری ذمہ داریاں ۔مسلم پرسنل لا کے موضوع پر چند قابل مطالعہ کتابیں اس عنوان کے تحت ملک کے ماہرین اسلامی احکام و شریعت 249 مفکرین و ذمہ داران نے جماعت اسلامی اور مختلف اسلامی قائدین کی بہترین کتابوں کا حوالہ دیا گیا ہے اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے اور اسلام پسند استفادہ فرماسکتے ہیں ! اپھر اسی طرح اک دوسرا کتابچہ ہے بعنوان مسلم خواتین کو درپیش مسائل اور ان کا حل !جس کے تحت اس کتابچہ میں بھی سولہ صفحات پر مشتمل جو عنوانات درج ہیں وہ اس طرح ترتیب وار پیش ہیں ملاحظہ فرمائیں ۔مخالفین اسلام کے اعتراضات ۔مسلم معاشرہ کا بگاڑ۔اسلامی خاندان ۔ آسان نکاح عائلی تنازعات اوران کے اسباب ۔ تنازعات کو حل کرنے کے طریقے ۔طلاق کا نامناسب طریقہ اور اس کے نقصانات۔ تعداد ازدواج۔ عورت کا حق وراثت ۔ہمارے کرنے کے کام وغیرہ ان سب کے علاوہ بیداری مہم کے طور پر خطبہ جمعہ جو حصہ اول جملہ سات صفحات اور پھر حصہ دوم آٹھ تا پندرہ صفحات پر مشتمل ہے قارئین سے امید کہ اس مہم کے دوران اس میں عملی طور پر خود بھی شریک رہیں گے اور اپنوں کو بھی اس میں شامل رہنے اور اپنی اسلامی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اس مہم کو مکمل کامیاب کرنے اپنا ہر ممکن تعاون بھی پیش فرمائینگے ۔اور تحفظ شریعت کا حق و فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی ملی بیداری کا ثبوت بھی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و مدد گار ہے ۔ بشرطیکہ ہم اسلامی نظام کے قیام کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور اسلام پسندوں کی نصررت فرمائیں ورنہ ہم سبھوں پر یہاں اک باطل نظام نافذ ہونے میں دیر نہیں خدانخواستہ اگر ایسا ہوگا تو ہم تمام قیامت کی پکڑ سے کہاں سے بچ نکلیں گے سنجیدگی سے غور فرمائیں اور جماعت اسلامی ہند کی اس مسلم پرسنل لا بیداری مہم میں بھر پور تعاون کے ذریعہ خواتین اور مرد حضرات دونو ں ہی کا حصہ رہیگا۔ آخر میں اک اور بات ہمارے اردو قارئین سے یہ بھی کہنی مناسب معلوم ہوتی ہے کہ راقم الحروف اپنی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے اس مہم کو سر کرنے میدان میں عملی طور پہ بھلے ہی نہ آسکے لیکن فکری اور ذہنی جو بھی ٹوٹی پھوٹی صلاحیت اپنے رب نے بخشی ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ ملت کے اہم تعلیمی 249اسلامی249 سیاسی اور ملکی و سماجی مسائل پر رقم طرازی کرتے ہوئے اس مہم کی آبیاری کرتا آیا ہوں اور انشااللہ تاحیات کرتا رہوں گا ۔گذشہ عرصہ میں راقم الحروف نے جن اہم موضوعات پر مضامین لکھے وہ اس طرح ہیں ۔وہ صبح ضرور آئیگی جو کہ اک افسانے کے طور پہ لکھ کر اس کے ذریعہ اک اہم پیغام دیا گیا ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ کا تازہ حکم نامہ \اسلامی شریعت میں راست مداخلت !۔ شاہ بانو سے سائرہ بانو تک ۔ دوراہے پر کھڑی مسلم خواتین \ جائیں تو جائیں کہاں ؟وغیرہ ایسے مضامین جو شہر کے مقامی روزناموں کے علاوہ دلی اور ممبی سے طبع ہونے والے اخبارات و رسائل میں بھی شائع ہوچکے ہیں راقم الحروف کا بس یہی قلمی جہاد ہے رب سے دعا فرمائیں کہ وہ ہمیشہ حق پر قائم رکھے