موب لنچنگ کے متاثر اہل خانہ سے ملنے کے بعد نصیرالدین شاہ نے دیا یہ بڑا بیان

01:35PM Tue 23 Jul, 2019

بالی ووڈ کے قدآور اداکار نصیر الدین شاہ ان دنوں ہندستان میں موب لنچنگ کے واقعات کے شکار ہوئے اہل خانہ سے مل رہے ہیں۔ اصل میں نصیرالدین شاہ  ممبئی کے دادر میں 'اسٹیٹ کمپلسٹی ان ہیٹ کرائمس' میں منعقد ہوئے ایک انٹرنیشنل سمیلن میں پہنچے تھے۔ یہاں نہ صرف موب لنچنگ میں مارے ہوئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ ملک میں موب لنچنگ کے معاملات پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کیا۔ نصیرالدین شاہ نے کہا، ان اہل خانہ کے بارے میں سوچئے جن کے گھر کے لوگوں کو کوئی آئے اور مار کر چلا جائے۔ ان کنبوں نے ناقابل برداشت درد جھیلا ہے۔ ہم اس کو سوچ بھی نہیں سکتے'۔
 سلام ان کنبوں کو جنہوں نے درد جھیلا: نصیر الدین شاہ
کانفرنس میں اداکار نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ درد جھیلا ہے۔ وہ ہم سے کئی گنا زیادہ درد جھیل چکے ہیں۔ ان کے صبر کو سلام کرنا چاہئے۔ ان کے موازنے میں ہم نے دو فیصدی بھی درد نہیں جھیلا ہے۔ ان  معاملوں پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا، مجھے کئی مرتبہ ملک مخالف بتایا جاتا ہے اور کئی مرتبہ پاکستان چلے جاؤ کی صلاح ملتی ہے۔ لیکن سچ کہوں تو یہ سننے کے بعد ہونے والے درد کا موازنہ اس درر سے نہیں ہے۔ جس میں لوگوں کو بھیڑ مار دے رہی ہے'۔ میری ہمدردی متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ رہے گی: نصیرالدین شاہ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میری ہمدردی ہمیشہ ان کنبوں کے ساتھ رہے گی، جنہوں نے یہ درد دیکھا۔جھیلا ہے۔ چاہے اس کیلئے مجھے کوئی ملک مخالف کہے یا جو بھی کہے۔