کورونا کو ختم کرنے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے کیا موبائل ایپ اور ہیلپ لائن نمبر کا اجراء
02:09PM Wed 22 Apr, 2020
بینگلورو: 22 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کو ریاست سے ختم کرنے کی مہم میں وزیر اعلیٰ نے ایک اور چیز کا اضافہ کرتے ہوئے آج موبائل ایپ اور خصوصی ہیلپ لائن نمبر کا اجراء کیا ہے۔ اس ایپ کا نام 'Aptamitra'ہے جبکہ ہیلپ لائن نمبر 14410 ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس کے ذریعہ کوئی بھی شخص کورونا کے تعلق سے طبی خدمات حاصل کر سکے گا۔ اس ایپ کا مقصد یہ بھی ہے کہ ریاستی حکومت ان تمام افراد تک پہنچنا چاہتی ہے جنہیں بخار، کھانسی اور اس جیسی دیگر کورونا سے جڑی علامات ہوں تاکہ انہیں وقت سے پہلے ہی بچایا جاسکے۔
اس ایپ اور ہیلپ لائن نمبر کے ذریعہ مریضوں کو مشورے بھی دیے جائیں گے جس سے وہ گھر میں ہی رہ کر صحت یاب ہوسکیں گے۔
اس کا اجراء آج وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے بنگلور میں واقع اپنے دفتر میں کیا۔ ان کے ساتھ اس وقت ڈپٹی سی ایم ڈاکٹر سی این اشوناتھ ناراین، روینیو منسٹر آر اشوک، وزیر داخلہ بسوراج بومائی اور دیگر وزراء موجود تھے۔