تصاویر کھینچنے کے شوق نے آٹھ سالہ عراقی بچے کو پیشہ ور فو ٹوگرافر بنادیا
02:52PM Thu 19 Dec, 2013
بغداد…کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں اور یہ محاورہ اس عراقی بچے پر بالکل صادق آتا ہے جس کی کم عمری میں تصاویر کھینچنے کے شوق نے اسے صرف 8سال کی عمر میں ایک پیشہ ور فو ٹو گرافر بنادیا ہے۔ قمر ہاشم نامی یہ بچہ بظاہراپنے ہم عمر بچوں ہی کی طرح نظر آتاہے لیکن صلا حیتوں میں ان سے بہت آگے ہے۔قمر نے چار سال کی عمر میں کیمرہ ہاتھ میں پکڑ کر اپنے آس پاس مو جود منا ظر کی تصاویر لینا شروع کی اور اب آٹھ سال کی عمر میں اس کو عراق کے سند یافتہ کم عمر فوٹو گرافر کا اعزازحاصل ہو گیا ہے۔قمر کے مطابق وہ اپنی کھینچی گئی تصاویر کے ذریعے دنیا کو اپنے ملک اور شہر کے لو گوں کی زندگی اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کر نا چاہتاہے ۔قمر کی کھینچی گئی تصاویر کو عام نمائش کیلئے بھی پیش کیا جاتاہے جو مستقبل میں بھی اپنے اس شعبے میں نمایاں کار نامے سر انجام دینے کا خواہشمند ہے۔