ایس ایس ایل سی کے امتحانات کے طریقےکو بدلنے کا فیصلہ
01:25PM Sun 15 Jun, 2014
بھٹکلیس نیوز / 15 جون،2014
بنگلور۔کر ناٹک سکینڈری ایجو کیشن اگزامیشن بورڈ نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے طریقے اور سوالاتی پر چوں کے نظام میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے ،موجود آٹھویں اور نویں جماعتوں کے کامپراہینسیواینڈ کنٹی نیوئیشن ایویالیشن (سی سی ای)نظام کو ایس ایس ایس ایل سی کے لئے بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگر حکومت منظوری دیں تو اپریل 2015کے ایس ایس یل سی امتحانات ہی سے نیانظام شروع کر دیا جائے گا ۔بورڈ نے سی سی ای کی شکل میں سوالاتی پر چے کے طریقے اپنے ویب سائٹ میں بھی شائع کیا ہے ،ایس ایس یل سی بورڈ کے ڈائرکٹر اے دیو پر کاش نے بتا یا کہ شہر کے یم ای سی ٹیچرس ٹریننگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ ایس گنیش بھٹ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی نے سی سی ای نظام کو شروع کرنے کے تعلق سے چند شفارشات پیش کئے ہیں ،جن میں فزیکل ایند ہیلتھ ایجو کیشن کی اہمیت اور اس کی ضرورت آرٹ ایجو کیشن سمیت مختلف مضامین کو سی سی ای میں شامل کیا جائے ،انہوں نے بتایا کہ سی سی ای نظام سے طلباء کے اندر پو شیدہ صلا حیتوں کو اجا گر کر نے کاموقع ملے گا ، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی کی جانب سے پیش کر دہ رپورٹ پر بحث جا ری ہے ، اساتذہ سے بھی تجاویز اور مشورے طلب کئے گئے ہیں ، انہوں نے بتا یاکہ تمام تجاویز اور مشوروں پر مشتمل رپورٹ تیار کرکے حکومت کو پیش کی جائے گی ،حکومت سے منظوری ملنے کے بعد سی سی ای نظام کو شروع کر دیا جائے گا،مسٹر دیو پرکاش نے بتایا کہ سی سی ای نظام میں فرسٹ لینگویج کے لئے 125/مارکس مقرر کئے گئے ہیںجب کہ 25/مارکس انٹر نل کے لئے دئے جائیں گے ، سکینڈ لینگویج اور تھرڈ لینگویج کے علاوہ علم ریاضی ،سائنس،اور سوشیل سائنس مضامین کے لئے 100/مارکس مقررکئے جائیں گے ،ان میں 20/مارکس انٹر نل ٹسٹ کے لئے مقرر کئے جائیں گے ،انہو ں نے بتایا کہ کامیابی حاصل کر نے کے لئے طلباء کو 80/مارکس میں سے 28/مارکس حاصل کر نے کے بعد انٹرنل اور ایکسٹرن ٹسٹوں کے مارکس کو ملا کر گریڈ دیا جائے گا ،اگر سی سی ای نظام کو شروع کرنے کی حکومت سے منظوری مل جائے تو اگلے ماہ جو لائی سے ہی اساتذہ کو خصوصی تر بیت دی جائے گی ،انہوں نے بتایا کہسی سی ای نظام کو جلد بازی میں شروع نہیں کیاجائے گا ،س سی ای نظام کے تعلق سے بورڈ کے ویب سائٹ www.kaseeb.kar.nic.inمیں تمام تفصیلات اپ لوڈ کی گئی ہیں ،ماہرین تعلیم اور عوام اپنے مفید مشوروں اور تجاویز کو بورڈ ۔ڈائرکٹر کے نام مکتوب بھی روانہ کر سکتے ہیں یا ان کے ای میل dpl.kaseeb@gmail.com پر بھی روانہ کر سکتے ہیں ۔