مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زبردست بارش

02:56PM Wed 22 Nov, 2017

بھٹکلیس نیوز / 22 نومبر،2017 جدہ  (ائی این ایس) منگل کو سعودی عرب  کے مختلف علاقوںبا لخصوص مدینہ منورہ میںجم کر باران رحمت برسی جس نے شہر میں پھیلی دھندافضاء اور گردوغبار کو ختم کر دیا۔ بارش نے نہ صرف موسم میں خنکی اور ٹھنڈک میں اضافہ کیا ہے بلکہ مدینہ منورہ  اور مکہ معظمہ کی فضاء کے حسن کو دوبالا کر دیا ۔ ضرائع کے مطابق آج منگل کو سعودی عرب کے حائل ،القصیم ، رفحا ، جفر الباطن،الدوامی ، ملک کی شمالی اور مشرقی علاقوں میں خوب بارش ہوئی۔ قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرحدی علاقوں جازان ، اسیر البحہ میں بھی بارش اور اس کے نتیجے میں سردی بڑھنے کا امکان ہے سعودی عرب میں یہ موسم سرمہ کی پہلی بارش ہے جس کے نتیجے میں سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔