ناکام عاشق نے اپنی ہی محبوبہ کا کیا قتل

04:03PM Tue 27 Dec, 2016

بھٹکلیس نیوز / 27 دسمبر، 16 پنجی / (نامہ نگار) پیار میں ناکامی کی وجہ سے ایک عاشق نے اپنی ہی محبوبہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ یہ واردات گوا میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے بعد گوا کے کابو دی راما گاؤں کا رہنے والا چیتن (20) نے عشق میں ناکامی کے بعد اپنی محبوبہ دپیالی مہتا کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دپیالہ مہتا تعلیم کی غرض سے اپنی نانی کے یہاں مقیم تھی، کہ چیتن اور اس کے درمیان محبت محبت ہوگئی اور دونوں شادی کے لئے رضا مند ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد لڑکی نے منع کردیا جس کے بعد دونوں میں انبھن ہوگئی اور چیتن نے اس کو کہیں لے جاکر قتل کردیا۔ اس تعلق سے پولس نے کیس درج کیا ہے اور ملزم کو اپنی حراست میں لیاہے۔