بزم فیض الرسول کے زیر اہتمام آج میلاد النبی کے جلوس کا اہتمام
03:31PM Sun 10 Nov, 2019
بھٹکل: 10 نومبر،19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی 12/ربیع الاول کے مبارک موقع پر بھٹکل میں بزم فیض الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ جلوس عیدگاہ میدان سے نکلا اورشمس الدین سرکل مین روڈ، سلطان اسٹریٹ، شوکت علی روڈ اور چوک بازار سے ہوتے ہوئے مین روڈ سے ہوکر پبلک چبوترہ میں جاکر دعا وسلام کے ساتھ ختم ہوا۔
جلوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نعتیں پڑھی گئیں اور درود شریف کا بھی ورد کیا گیا ۔
جلوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نعتیں پڑھی گئیں اور درود شریف کا بھی ورد کیا گیا ۔