کلین بھٹکل اور سیف بھٹکل کے لئے رابطہ سوسائٹی اور یوتھ فیڈریشن کی مشترکہ میٹنگ؛ مہم کا اتوار سے ہوگا  عملی آغاز

05:42AM Fri 12 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 12 اگست، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) رابطہ سوسائٹی اور مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے بھٹکل میں روز بروز بڑھتے حادثات اور پاکی صفائی کے صحیح انتظامات نہ ہونے کے سبب شروع ہونے والی مہم کو سر انجام دینے کے لئے گزشتہ روز رابطہ سوسائٹی کے ذمہ داران اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رائے مشوروں کے بعد اس مہم کا عملی طور پر اتوار کے روز آغاز ہونا طئے پایا۔ اس موقع پر رابطہ کے جنرل سکریٹری نے  بھٹکل کو صاف رکھنے کے لئے ترتیب دئے گئے تمام منصوبوں کو فیڈریشن  ذمہ داران کے سامنے رکھا اور ہر اسپورٹس سینٹر کو ان کے علاقوں کو صاف رکھنے کی ذمہ داری دی گئی، علاوہ ازیں ، جمعہ خطابت کے ذریعہ، اسکولی بچوں میں صفائی کے عنوان پر تقریری مقابلوں  اور دیگر ذرائع سے اس مہم کو اور بہتر بنانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس مہم کوکامیاب میں رابطہ کے ذمہ داران بالخصوص جنرل سکریٹری محی الدین رکن الدین، جیلانی شابندری،  قمر سعدا، عبدالسمیع کولا، برہان کوکاری، شہریارخطیب، یاسر قاسمجی، طحہٰ معلم اورعتیق الرحمن مُنیری ، معاذ شابندری، محسن شابندری وغیرہ پیش پیش نظر آئے۔ بھٹکل میں اس مہم کو آگے بڑھانے کے لئے جہاں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کو بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہیں اس مہم کے نائب کنوینر کے طور پر جیلانی شاہ بندری اور عنایت اللہ شاہ بندری کو بھی نامزد کرتے ہوئے اُن پر بھی ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ  اس کام کو آگے بڑھائیں ۔ رابطہ ہال میں منعقدہ میٹنگ میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور، جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی سمیت دیگر بہت سارے اسپورٹس کلبوں کے نوجوان موجود تھے۔ فیڈریشن صدرجناب امتیاز اُدیاور نے اس موقع پر یقین دلایا کہ فیڈریشن کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے ہرممکن تعاؤن پیش کیا جائے گا ۔