سماجی و تعلیمی جائزہ لینے والے افسران کا بھرپور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر

04:27PM Mon 2 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/2مارچ ،15 کاروار (نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع  کے ڈپٹی کمشنر  اجول کمار گھوش نے  لوگوں سے  اپیل کی ہے کہ  سماجی اور تعلیمی  جائزہ لینے  کے لئے  گھروں کو آنے  والے  گنتی  داروں  کا انہیں  درکار  تمام ضروری  معلومات  فراہم  کرکے  تعاون  کریں ،  خاندانی  تفصیلات  کی معلومات  مجوزہ  فارم  پر کرنے  میں تعاون  کرنا چاہیئے ،  گنتی  کرتے وقت  یا جائزہ لیتے وقت  وی  گیمپس  معلومات مخفی  لکھی جائیں گی  ان کو  کسی بھی وقت  ظاہر نہیں کیا جائے گا  ،سماجی  اور تعلیمی  جائزہ  ضلع  کے تمام  تعلقہ  جات  کے شہری  اور دیہی  علاقوں میں لیا جائے گا،  بھارت کے 11 ۔2010  کی مردم شماری کے بلاک  کو بنیاد  بناتے ہو ئے اس جائزہ  کا کام چلے گا  ،تعلقہ کے تحصیلدار  دیہی علاقے میں  رورل  چارج  آفیسر ہو ں گے  اور بلدیہ  کے افسران  شہری علاقوں میں اربن  چارج آفیسر ہوں گے  ،شمالی  کنڑاضلع  میں کل  3351 گنتی بلاک ہیں  اور 3372 گنتی دار ہیں  ،574سوپر وائزرس  اور انکوتربیت  دینے کے لئے  34/ماسٹر ٹرینر ز کو  نامزدکیا گیا ، نومبر  28/اور 29 کو  ضلعی سطح  پر ڈپٹی کمشنر  میں ماسٹر نرینرز کو تربیت دی گئی ہے  ،یہی ماسٹر  ٹرینرز  28/فروری  اور یکم مارچ  کو گنتی داروں سوپر وائزرس  کو  پہلے  راؤنڈ  تربیت دینے  والے ہیں  اور مارچ  28/اور29 کو دوسرے  راؤنڈ  کی تر بیت دینے  والے ہیں  ،انہوں نے  بتایا کہ  تر بیت  20/فروری  سے 10/مارچ کے عرصہ میں  تمام  11/تعلقہ  جات اور ڈاندیلی  بلدیہ  کے ایک گنتی  دار یا  سوپر وائزر  ان  سے تعلق رکھنے والے  گنتی  دار یا  سوپر وائزر  ان سے تعلق  رکھنے  والے بلاک  کے گھروں  کی  فہرست  کی جانچ  کریں گے  اور اس بلاک  سے متعلقہ  تمام  خاندانوں  سے ملاقات  کریں گے  اور فارم نمبر  3/میں خاندان  معلومات  اکٹھا  کریں گے  ،اپریل  11/سے 30 تک  تمام  دیہی اور شہری  علاقوں میں  تمام گنتی دار ان  کو  دئے گئے  بلاک  کے تمام  خاندانوں سے  ملاقات کریں گے  اور معلومات  اکٹھا کریں ھے لہذا لوگوں کو چاہیئے  کہ بغیر خوف  کے تمام  معلومات فرہم کریں ۔ ع،ح،خ