جموں وکشمیر: مثالی ترقی کے لیے اب مودی حکومت نے اٹھایا قدم، امت شاہ نے کہا یہ ہے بڑا تحفہ

03:18PM Thu 3 Oct, 2019

وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی سے جموں کشمیر میں واقع ماتا ویشنودیوي کٹرا کے درمیان چلنے والی ملک کی دوسری سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کو آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یہ سودیسی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جموں کشمیر کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی ۔ نئی دہلی- کٹرا وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی 5 اکتوبر سے باقاعدہ سروس شروع ہوگی۔ اس ٹرین سے دہلی سے کٹراکا سفر12 گھنٹے کی بجائے 8گھنٹے میں مکمل کیاجا سکے گا-وزیر داخلہ امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ جموں کشمیرکی ترقی کے لئے بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی۔10 سال کے اندر ملک کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس ریاست کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 50 ٹریلین ڈالرکی معیشت بنانے کا جوہدف رکھا ہے،اس کو حاصل کرنے میں انڈین ریلوے کا بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔