پوری کابینہ مودی سے نامتفق ہے، لیکن کے اندربولنے کی ہمت نہیں: راہل گاندھی

03:01PM Fri 25 Jan, 2019

بھونیشورمیں ایک 'دی اوڈیشہ ڈائیلاگ' انٹریکٹیوسیشن کے دوران راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندرمودی پرنشانہ سادھا۔ انہوں نے ان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی نہیں سنتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا 'پوری کابینہ وزیراعظم نریندرمودی سے نامتفق ہوتی ہے، لیکن کسی کے پاس طاقت نہیں ہے کہ وہ ان کے خلاف بول سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کی باتیں سنتی ہے، لیکن نریندرمودی کو لگتا ہے کہ انہیں سب کچھ معلوم ہے اوروہ اس لئے کسی کا مشورہ تک نہیں سنتے ہیں۔ یہی ہمارے اوربی جے پی میں فرق ہے۔  بی جے پی اوربی جے پی کو ایک ہی جیسا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں نے ایک ہی جیسا ماڈل فالوکیا۔ گجرات ماڈل جس کےتحت صنعت کاروزیراعلیٰ کی مارکیٹنگ کے لئے ادائیگی کرتے ہیں اوراس کے بدلے میں حکومت کی پالیسیوں میں ان کی بات مانی جاتی ہے۔
 کانگریس صدرراہل گاندھی نےاعتراف کیا کہ کانگریس کے پاس صحیح سسٹم نہیں تھا اورعام طورپراس کی باتوں کوغلط ڈھنگ سے لیا جاتا تھا، لیکن پارٹی ہمیشہ سبھی لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھی، چاہے وہ پسماندہ طبقہ ہو، چاہے دلت ہو یا مڈل کلاس کا ہویا صنعت کارہوں۔