ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ جاری ہو گیا

04:19PM Mon 3 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/03 نومبر، 14 کاروار(نامہ نگار)شمالی کینر اکے سبھی اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ 30اکتوبر سے جاری کیا گیا ہے ، اس تعلق سے کسی بھی قسم کےاعتراض  یا رد و بدل کی عرضی داخل اور قبول کرنے کا عرصہ 25/نومبر تک ہو گا ،5/دسمبر تک ان دراخوستوں پرفیصلہ کیا جا ئے گا اور 5/جنوری 2015کو قطعی فہرست تیار کردی جائے گی ، اس بات کی اطلاع ضلع کے ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے دی ہے ،انہوں نے کہا کہ  ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ عوام کے معائنہ کے لیے تمام پولنگ بوتھ ،گرام پنچایت ،گرام چاوڑی ،میونسپالٹی ،تحصیلدار آفس، اور کمشنرآفس میں مہیا کیا گیا ہے ،اگر کسی کانام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے اور کسی کی عمر یکم جنوری 2015کو 18سال ہو رہی ہے تو نام داخل کرنے کے لیے فارم نمبر6، اور اگر ووٹر لسٹ سے نام خارج کرنا ہے تو فارم نمبر7، اعتراض یا نام درست کرنا ہو تو فارم نمبر 8،پر کر کے پولنگ بوتھ پر موجود افسر کے پاس جمع کروائیں ،ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے  عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھا ئیں ۔