مسلم محلوں میں ورتورپرکاش کا شاندار استقبال

03:56PM Mon 14 Aug, 2017

کولار۔( بھٹکلیس نیوز)کولار اسمبلی حلقہ میں چار سال بعد اب پھر سے ورتور پرکاش مسلم محلوں اور مسلمانوں کے جلسوں میں جلوہ افروز ہونے لگے ہیں اور وہ جن مسلم محلوں میں ظاہرہورہے ہیں وہاں پر ان کا بڑے شاندار پیمانہ پر استقبال کیا جا رہا ہے۔ کل بروز جمعہ 11آگست کے دن ورتور پرکاش نے چند مسلم محلوں کا دورہ کیا اورانہوں نے وہاں ایک دفتر اور ایک ملٹی جم کا افتتاح کیا ۔ اس وقت ورتور پرکاش کا ہر محلہ میں شاند استقبال کیا گیا۔انہوں نے رحمت نگر مین گیٹ اور ارہلی روڈپر ایک دفتر کا افتتاح کیا اور اس کے بعد شانتی نگر میں ایک بڑے جلسہ میں شرکت کی، وہاں پر پٹاخوں اور بینڈ باجو ں کے ساتھ ان کی آؤ بھگت کی گئی۔ وہاں اِن کی شان میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔ وہاں شانتی نگر کے مکینوں نے ورتور پرکاش سے اپنے محلے کی ترقی ، جیسے پانی، سڑکیں،نالوں کی مرمت کی مانگ کی تو انہوں نے محلے کو ہر طرح کی بلدی و بنیادی سہولتیں فراہم کروانے کا وعدہ کیا اور آنے والے اسمبلی چناؤ میں اُن کا بھر پور ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس کے بعد کلاک ٹاور میں ایک ملٹی جن کا افتتاح بھی اپنے ہاتھوں سے سر انجام دیا۔ وہاں بھی ہزاروں مسلمانوں نے اُن کا دل کھول کر استقبال کیا اور اُن کو بڑھی امید کی نگاہوں سے دیکھا۔ان کے آنے سے ایسے لگ رہا ہے کہ ورتور پرکاش کولار کے مسلمانوں کو چار سال بعد دوبارہ اپنے قریب لے آنے کی کوشیشوں میں لگے ہیں۔ یہاں کے مسلمان ان چار سالوں میں جو بھی اُن پر مشکیں اور تکلیفیں آئیں اِن سب کو بھلاکر پھر سے ورتور پرکاش کی تعریف کے گیت گانے لگے ہیں۔ جب کہ ان چار سالوں میں ورتورپرکاش نے کسی بھی مسلم محلے یا مسلم جلسے میں قدم رکھنا گوا رہ نہ کیا اورنہ ہی مسلمانوں کو اُن کی عید بارات میں مبارک باد دینے کی زحمت گوارہ کی،ان چار سالوں میں صرف اس مرتبہ رمضان کی عید کو عید گاہ وہ بھی مقامی رکن پارلیمان کے بلاوے پران کے ہمراہ آئے تھے۔ ان تمام دوروں اور جلسوں میں ان کے ساتھ کولار سٹی مونسپل کونسل کے صدر کے شوہر و کونسلر پرساد بابو،کونسلر کرشنا کے ساتھ ورتور پرکاش کے حامیوں میں سابق صدر بلدی رگھورام ، پرجا نصرت اللہ ، نواز پاشاہ،نور نگر، وزیر اسلم،اسمائل ،محمد اقبال وغیرہ موجود تھے۔ شانتی نگر کے جلسہ میں محلے کی نوجوان کمیٹی اور محلے کے بوڈے بزرگ احباب وغیرہ موجود تھے اور ان کی طرف بڑی پُر امید نظروں سے دیکھ رہے تھے،گویا ورتور پرکاش اگلے چناؤ میں جیت کر اِن تمام کی امیدیں پوری کردیں گے، ان کے تمام مسائل حل کردیں گے،کاویری کا پانی شہر کو لے آجائیں گے۔اس مرتبہ پچھلی مرتبہ کی طرح چناؤ جیتنے کے بعد غائب نہیں ہوں گے۔