بینک کو منتقل نہ کرنے کی مانگ کولیکر دھرنا
02:18PM Wed 9 Aug, 2017
کولار (بھٹکلیس نیوز ) : شہر کے پےئے چامنا ھلی ایکسٹنشن میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ کو دوسری جگہ منتقل نہ کرنے اور نہ ہی اسے بند کرنے کی مانگ کو لیکر ہر دن لوگ دھرنا دے رہے ہیں مگر بینک انتظامیہ سے کوئی یقین دہانی نہیں مل رہی ہے اور اس بینک کو بند کیا جارہا ہے یہ اسے منتقل کیا جارہا ہے اس تعلق سے کسی کے اس کوئی جواب نہیں ہے۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ اگر اس بینک کو بند کیا گیا تو ہزاروں لوگوں کو نقصان ہوگا۔ بنگارپیٹ روڈ ، نیکل روڈ اور مالور روڈ پر جتنے بھی دیہات آباد ہیں ۔ان دیہاتوں کے لوگوں اور کسانوں کا اکاؤنٹ اسی شاخ میں ہے۔ اس بینک سے ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔کئی بینکوں کو اس بینک میں ضم کیا گیا ہے ۔یہاں اے ٹی ایم اور دیگر کئی سہولیات بھی ہیں اس علاقہ میں کافی دور تک بھی دوسرا کوئی بینک نہیں ہے اس لئے اس بینک کو بند یا منتقل نہ کرنے کی مانگ کو لیکر دھرنا دے رہے ہیں۔