تعلقہ کےاتی کرم زمینوں پر موجود باکڑوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اے سی کو میمورنڈم
12:13PM Wed 1 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 01 مارچ،2017
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل تعلقہ میں کئی مقامات پر سرکاری زمین پر موجود دوکانوں اور باکڑوں کے کو ہٹانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ لے کر کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا بھٹکل کی طرف سے منگل کے روزبھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ضلعی ڈی سی کو میمورنڈم دیا گیا جس میں درج تحریر کے مطابق تعلقہ میں کچھ مقامات پر فٹ پاتھوں پر باکڑے اور دکانیں لگا کر بیوپار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک مشکلات پیش آرہی ہیں ۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جب مُنیش مڈگل ضلع کے ڈپٹی کمشنر تھے تو اس دوران بھٹکل کے کئی ایک غیر قانونی دکانوں کو ہٹایا گیا تھا۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ایسے اتی کرم دکانوں میں غیر قانونی کاموں کو بھی انجام دیا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر ان باکڑوں اور دکانوں کو نکال باہر کرنا چاہئے اورسرکاری زمینات کا تحفظ کرنا چاہئے۔
بھٹکل اے سی منجوناتھ نے میمورنڈم وصول کیا اور اگلی کارروائی کی یقین دہانی کی۔ کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا کے ضلعی صدر ایرا نائک، کمار نائک، کے ایم شریف، وینکٹیش نائک، مقامی صدر اشوک نائک، رام چندر گونڈ، جیون نائک، دیویندرنائک، سریش نائک، چندرو کے نائک موجود تھے۔