ڈھاکہ حملے میں ملوث تین دہشت گرد ذاکر نائیک سے حوصلہ افزاء

02:44PM Thu 17 Nov, 2016

حکومت نے راجیہ سبھامیں دی معلومات نئی دہلی، (ایف او یس) حکومت نے آج بتایا کہ ڈھاکہ میں یکم جولائی کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین دہشت گرد اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر نائیک سے حوصلہ افزاء تھے۔وزیر مملکت برائے امورداخلہ ہنس راج اہیر نے آج راجیہ سبھا کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بتایا جاتا ہے کہ ڈھاکہ حملے میں ملوث تین دہشت گرد ذاکر نائیک سے حوصلہ افزاء تھے۔اہیر نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کی شکل تعلیمی اور سماجی ہے لیکن یہ دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ غیر ملکی شراکت تبادلہ قانون کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کو سابقہ اجازت زمرے میں رکھا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سال میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے غیر سرکاری تنظیم اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن پر حکومت نے کل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔