اکی تمنا ہلی ہاکی اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی
02:04PM Fri 21 Apr, 2017
بنگلورو۔:(بھٹکلیس نیوز)رکن کونسل و وزیر اعلیٰ کے پارلیمانی سکریٹری کے گووند راج نے آج اکی تمنا ہلی ہاکی اسٹیڈیم کو فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کے نام سے منسوب کرنے کے ذریعہ اسٹیڈیم میں تجدید شدہ سنتٹھک ٹرف کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ہاکی کھلاڑیوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 3.75کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے یہاں پر سنتٹھک ٹرف اور فلڈ لائٹ کا نظام جاری کیا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو آواز دی کہ وہ اس اسٹیڈیم سے استفادہ کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ریاست کا نام روشن کریں۔ محکمۂ کھیل کود ونوجوانان امور کی اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر رجنیش گوئل نے بتایاکہ اس اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے تحت تیار کیا گیا ہے۔اس موقع پر محکمہ کے ڈائرکٹر انوپم اگروال اور کرناٹک اسپورٹس اتھارٹی کے نائب صدر میر روشن علی بھی موجود تھے۔