نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور کے طالب کو”جیولین تھرو"کھیل کے مقابلوں میں ریاستی سطح میں پہلا مقام

01:17PM Tue 3 Dec, 2013

نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور کے طالب کو”جیولین تھرو"کھیل کے مقابلوں میں ریاستی سطح میں پہلا مقام بھٹکلیس نیوز / 03 دسمبر، 13 مرڈیشور / (بھٹکل بیورو) یہاں کے نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے طالب علم محمد ثوبان محمد حیات فخرو نے ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں"جویلین تھرو" میں پوری ریاست کے طلبہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ نیشنل اسکول سے ملی جانکاری کے مطابق منگلور کے منگلا اسٹیڈیم میں جاری دو دن کے یہ مقابلے 30 نومبر اور یکم ڈسمبر کو منعقد ہوئے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علم نے جیولین کو 48/میٹر دور پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈپارٹمنٹ آف پبلک انسٹرکشن کرناٹک کی جانب سے یہ مقابلہ منعقد ہوئے تھے ۔ اس کامیابی پر مسلم ایجو کیشنل سوسائٹی مرڈیشور کے ذمہ داران ،اساتذہ اور اسٹاف نے محمد ثوبان اور ان کے فزیکل کوچ ماسٹرمحمد شفیع صاحب کو مبارکباد دی ہے اور اپیل کی ہے کہ قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں ان کے شاندار پر فامینس کے لئے دعا کریں۔ souban