دو مہینے بعد بھٹکل میں بازار کی رونقیں ہوئیں بحال؛ آٹو رکشہ سرویس کا بھی آغاز
10:27AM Mon 1 Jun, 2020
بھٹکل: یکم جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں آج یکم جون سے اَن لاک 1 شروع ہوچکا ہے جس کے تحت حکومت کی جانب سے کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر دیگر تمام علاقوں میں بہت ساری چھوٹ دی گئی ہے۔
بھٹکل میں انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ تین دنوں سے ضروری چیزوں کی دکانیں صبح 08:00 سے دوپہر 02:00 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی تھی اور اعلان کیا گیا تھا کہ بقیہ تمام دکانیں یکم جون سے کھلیں گی۔
اعلان کے مطابق آج صبح سے یہاں تمام دکانیں کھولی گئیں ہیں جس کے بعد بازاروں کی رونقیں بحال ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس دوران بھٹکل میں رکشہ اسٹائنڈ پر رکشہ بھی موجود رہے اور پورے بھٹکل میں باقاعدہ طور پر رکشہ پاسینجر کو لے جاتے بھی دکھائی دیے۔ اسی طرح کے ایس آر ٹی سی بس اسٹائنڈ میں دو چار بس بھی کھڑے دکھائی دیے۔
یہاں بھٹکل میں دو مہینے کے بعد دکانیں کھولنے کی وجہ سے بہت ساری دکانوں میں صاف صفائی کا کام ہوتا دکھائی دیا۔
بہر حال لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں کھلنے سے جہاں ایک طرف دکان داروں کے چہروں پر خوشی دکھائی دے رہی ہے وہیں گاہک بھی اپنی من پسند کی چیزیں آزادی کے ساتھ خریدنے کی اجازت ملنے پر خوش ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھٹکل میں 8 جون تک اسی طرح صبح سے دوپہر دو بجے تک دکانیں کھولی جائیں گی جبکہ 8 جون بعد اس میں تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔