علاقہ پیر برہان نگر میں مقدس الفاظ سڑک پر لکھنے سے کشیدگی،پولیس میں شکایت :مزید خبریں

02:19AM Tue 20 Aug, 2013

علاقہ پیر برہان نگر میں مقدس الفاظ سڑک پر لکھنے سے کشیدگی،پولیس میں شکایت ناندیڑ:19؍ اگست(بھٹکلیس) عام انتخابات کے شیڈول کا ابھی اعلان نہیں ہوا کہ شرپسندوں کی جانب سے فرقہ وارانہ ماحول کوبگاڑنے کی کوششیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ناندیڑ میں مختلف واقعات نے اس کو کوشش کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔ آج ناندیڑ کے پیر برہان نگر میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ۔ شرپسندوں نے پیربرہان کی اہم شاہراہ پرکلمہ طیبہ اور اللہ لکھ دیا ، جس کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ بتایا گیا کہ کسی نے رات کے وقت یہ شرانگیزی کی صبح میں مقامی عوام نے اس کو دیکھا تو فوری پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی ۔ پولیس کی بھاری جمعیت جائے واقعہ پر متعین کردی گئی ہے۔پولیس نے اسنیفر ڈاگ کے ذریعہ شرپسندوں تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی۔مقامی نوجوانون کی شکایت پر بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مختلف سیاسی لیڈروں نے جائے واقعہ کا دورہ کیا اور اس کی تفصیلات حاصل کیں اور اس معاملہ میں صبر و تحمل کی اپیل کی اور پولیس سے درخواست کی کہ جلد از جلد خاطیوں کو گرفتار کیا جائے۔اس سلسلہ پر محکمہ پولیس نے، مسلم دانشوروں‘ سماجی تنظیموں اور علماء کرام اورمسلم نوجوانوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے اشتعال انگیزی کے ایسے کئی واقعات سامنے آئے اور دیواروں اور سڑکوں پر مسلم مخالف نعرے اور مقدس الفاظ کی بے حرمتی بھی کی گئی ۔ کئی مقامات پر مسلم نوجوانوں پر حملے بھی کئے گئے۔اس طرح کے ان واقعات کے خلاف کاروائی میں پولیس ناکام رہی اس لئے مسلم نوجوانوں میں پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پیر برہان کی اس سڑک پر نوجوانوں کا ہجوم دن بھر جمع رہا تاکہ پولیس پر کاروائی کیلئے دباؤ بنایا جاسکے۔ تاج محل کے گرد بڑھتی آلودگی سےاس کی خوبصورتی متاثر ہونے کے خدشات نئی دہلی(یو این آئی) دنیا کے سات عجوبوں میں ایک مقدس محبت کابے نظیر نمونہ تاج محل کے صاف شفاف ماربل کوبڑھتی آلودگی میلا کرسکتی ہے۔ساتھ ہی خطرہ اس عمارت کی خوبصورتی پر داغ لگنے کا بھی بڑھا رہا ہے۔آرٹی ائی کے تحت آگراہ میں واقع مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق،تاج محل کے ارد گرد گزشتہ سات سالوں سے ناٹرس آلودگی سے منسلک اگھلنشیل مخصوص مادہ اور سانس سے متعلق مخصوص مادہ کی مقدار معیار سے کافی زیادہ رہی ہے۔سپریم کورٹ نے اس صورت حال پر 1998ء کے بعد سے نوٹس لیا ہے اور تاج محل کی حفاظت کے لئے قدم اُٹھانے کی ہدایت دی ہے۔تاج محل پر ملتانی کلیپ سمیت کئی پہل کی گئی لیکن بڑھتی آلودگی مسئلہ بنا ہوا ہے۔جنگلات اور ماحولیات کی وزارت کی اطلاع 1994ء کے مطابق ، حساس علاقوں کے لئے ناٹرس کا درست سطح سالانہ 15 ایم جی فی مکعب میٹراور 24 گھنٹے کے لئے 30 ایم جی فی مکعب میٹر مقرر کیا گیا ہے۔وہیں ،تاج محل کی نگرانی اسٹیشن نے تاج محل کے ارد گرد ناٹرس کی مقدار 2006 ء میں ایم جی فی کیوبک میٹر،2007ء میں 23 ایم جی فی کیوبک میٹر ،2008 ء میں 22 ایم جی فی کیوبک میٹر 2009 ء میں 20 ایم جی فی کیوبک میٹر 2010 ءمیں 20 ایم جی فی کیوبک میٹر 2011ء میں20 ایم جی فی کیوبک میٹر اور 2012 ء میں 18 ایم جی فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ون اور ماحولیات کی وزارت کی اطلاع میں حساس علاقوں کے لئے آلودگی سے متعلق ایک مادہ کا سالانہ درست سطح 70 ایم جی فی مکعب میٹر اور24 گھنٹے کے لئے 100 ایم جی فی مکعب میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ انجن میں خرابی کے باعث جی ایس ایل وی ڈی۔5 کی لانچنگ منسوخ سری ہری کوٹا (آندھراپردیش) ۔ 19 اگست (یو این آئی) ہندوستائی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے آج شام ایک انجن میں لیک ہونے کی وجہ سے جی ایس ایل وی ڈی۔5 کی لانچنگ مقررہ پروگرام سے چند منٹ پہلے منسوخ کردی۔ اس جی ایس ایل وی میں ہندوستان میں تیار کرائیوجنک انجن لگاہوا ہے۔ اسرو کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایاکہ پری لانچ ٹسٹ کے دوران جی ایس ایل وی کی 4 بجکر 50 منٹ پر مقررہ لانچنگ سے صرف 2 گھنٹے پہلے اس میں لگے انجنوں میں سے ایک میں رساؤ کا پتہ چلا۔ یہ جی ایس ایل وی دو ٹن وزنی مواصلاتی سیارہ کے ساتھ جی ایس اے ٹی 14 کے ساتھ اڑان بھرنے والی تھی۔ جی ایس ایل وی ڈی۔5 کی لانچنگ منسوخ کردی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔