رافیل معاہدہ :سپریم کورٹ نے کہا : سیل بند لفافے میں طیارہ کی قیمت بتائے مودی حکومت

02:16PM Wed 31 Oct, 2018

سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دس دن کے اندر رافیل ڈیل سے متعلق تفصیلات، طیارہ کی قیمت اور لاگت کے بارے میں تمام باتیں ایک بند لفافہ میں پیش کرے۔تین ججوں پر مشتمل بنچ کے سربراہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ سپریم کورٹ آئندہ دس دنوں میں (رافیل طیارہ کی ) قیمت اور لاگت جاننا چاہے گی۔ عدالت سابق وزیر یشونت سنہا ، ارون شوری اور وکیل پرشانت بھوشن کی عرضی پر سماعت کررہی تھی۔ اس معاملہ میں عدالت عظمیٰ اگلی سماعت 14نومبر کو کرے گی۔