انجمن کالج فار ویمن  میں کل منعقد ہوگا سالانہ اجلاس

03:46PM Tue 5 Mar, 2019

بھٹکل: 5 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن کالج فار ویمن کا سالانہ اجلاس کل صبح 10:00 بجے انجمن ویمن کالج میں منعقد ہوگا۔ اس کی اطلاع کالج پرنسپال کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر شمیم ثریا (ریٹائرڈ پرنسپال بی بی رضا کالج فار ویمن کلبرگہ)  مدعو کی گئی ہیں جبکہ اعزاز ی مہمان کی حیثیت س ےڈاکٹر سندھیا بھٹ (اسسٹنٹ ہورٹیکلچرل افسر)، ڈاکٹر سمحہ برماور  شریک ہوں گی اور پروگرام کی صدارت محترمہ سیما قاسمجی کریں گی۔ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابدنری صاحب، کالج بورڈ سکریٹری جناب محمد محسن شابندری صاحب پرنسپال، اسٹاف اور طالبات نے خواتین کو شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔