بھٹکل میں کل ہونے والے کراولی تہوار کے لئے زور و شور سے تیاریاں جاری
03:43PM Tue 19 Nov, 2013
بھٹکل میں کل ہونے والے کراولی تہوار کے لئے زور و شور سے تیاریاں جاری
بھٹکلیس نیوز / 19 نومبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں کل صبح سے شروع ہونے والے کراولی تہوار کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔جس کا افتتاح ضلع کے انچارج وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں صبح 10:00 بجے ہوگا ۔ بھٹکل ساگر روڈ پر واقع پولس گراؤنڈ میں کل سے شروع ہونے والے اس تہوار کے لئے پولس گراؤنڈ میں مختلف قسم کی نمائش اور پروگرامات کے لئے اسٹیج بنائے جارہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ان پروگرام کے لئے صبح 09:30 بجے تین جگہوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ان پروگرامات میں مختلف قسم کے اسپورٹس مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، اور شام کے وقت تفریحی پروگرامات پیش کئے جائیں گے ۔ ان تفریحی پروگرامات میں نوائط محفل کی طرف سے بھی ایک پروگرام پیش کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ مقامی فنکاروں کو بھی اس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ ان تمام پروگرامات میں بھٹکل کا ہر شہری شرکت کر سکتا ہے ۔