منی اپا سی ڈبلیو سی خصوصی موعو مقرر ہونے پر کولار میں شاندار استقبال
04:50PM Sat 3 Jun, 2017
حضرت قطب غوریؒ و سنگھ شاہ ولیؒ درگاہ میں حاضری۔
کولار (بھٹکلی نیوز ) کولار پارلیمانی حلقہ سے لگاتار 7 ویں مرتبہ پارلیمان کے لئے منتخب ہوکر دو مرتبہ 10سالوں تک مرکزی کابینہ میں وزیر رہ چکے منی اپا کو مرکزی کانگریس نے سی ڈبلیوسی کے لئے خصوصی مدعومقرر کرنے کے بعد پہلی بار کولار آئے تو اس وقت کولار کانگریسیوں نے منی اپا کو کلاک ٹاور میں شاندار استقبال کیا اور حضرت قطب غوری و سنگھ شاہ ولیؒ کی درگاہوں پر بھی حاضری دی اس وقت اِن کے ہمراہ سابق وزیر کے اے نثار احمد ضلع صدر چندرہ رڈی بلاک صدر پرساد بابو وقف چیر مین محمد اقبال ، محمد حنیف ، سیف اللہ، سجادمولا،ہدایت ،پیارے جان،کے یو ڈی کے چیرمین عطا اللہ خان کولار اسمبلی کے یو تھ صدر سعود اللہ ریاستی سکریڑی ، محمد ذبیح اللہ مقامی کونسلر صادق پاشاہ، وغیرہ موجود تھے انہوں نے دونوں درگاہوں پر حاضری دینے کے بعد مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اگلے سال ہونے والے چناؤ میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار پر لانے کی ضرورت ہے اور دوبارہ کانگریس برسراقتدار پر آئے گی تو ضلع کے مسلمانوں کو اچھے اچھے سرکاری محکموں میں نامز ضرور کیا جائے گا۔