سابق ممبرپارلیمنٹ عتیق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، چھوٹے بھائی کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ
02:32PM Thu 6 Sep, 2018
Share:
دیوریا جیل میں بند مافیا ڈان سابق ممبرپارلیمنٹ عتیق احمد کو ممبرپارلیمنٹ - ممبراسمبلی کے مقدموں کی سماعت کے لئے تشکیل الہ آباد کی اسپیشل کورٹ میں بدھ کو پیش کیا گیا۔ اومیش پال اغوا معاملہ اورمہیندر پال اغوا معاملے میں انہیں پیش کیا گیا ہے۔
اومیش پال اغوا معاملے میں ملزم عتیق احمد کے بیان کورٹ میں درج کئے گئے۔ اسی معاملے میں عتیق احمد کے چھوٹے بھائی اشرف کے پیش نہ ہونے کے سبب عدالت نے اشرف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔
ممبرپارلیمنٹ - ممبراسمبلی اسپیشل کورٹ نے دونوں ہی معاملوں کی سماعت کی آئندہ تاریخ 15 ستمبر طے کی ہے۔ وہیں پیشی پر دیوریا جیل سے لائے گئے عتیق احمد کے وکیلوں نے کورٹ سے انہیں الہ آباد کے نزدیکی جیل میں رکھنے کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے ان سے متعلق معاملوں کی سماعت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
وہیں جیل میں پیشی پرآئے مافیا ڈان ایک بار پھر سے لوگوں کو دھمکانے کے انداز میں نظرآئے۔ میڈیا کے کیمرے کے سامنے آنے پرعتیق احمد نے کہا کہ نہ میں زمینی مافیا ہوں اورنہ ہی میرے نام کوئی بے نامی جائیداد ہے۔ عتیق احمد نے میڈیا کو بھی سمجھانے کے اندازمیں کہا کہ میرا بیٹا پریس کانفرنس کرتا ہے تو آپ لوگ کوریج نہیں کرتے۔
وہیں ڈیڑھ سال سے زیادہ وقت سے دیوریا جیل میں بند مافیا ڈان نے اپنی سیاسی سرگرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی سے الگ ہوکرسماجوادی سیکولرمورچہ بنانے والے شیوپال یادو جلد ہی مجھ سے جیل میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عتیق احمد نے کہا کہ ان کے کسی بھی پارٹی میں جانے کے متبادل کھلے ہوئے ہیں۔