پکی سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات کی مانگ کرتے ہوئے بھٹکل بنگار مکی کے عوام نے دیا پنچایت افسر کو میمورنڈم
04:10PM Mon 2 Mar, 2020
بھٹکل: 02 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرکلی ہونڈا کے سعید بن زید محلہ (بنگار مکی) کے عوام نے پچھلے دس سال سے محلہ میں کسی طرح کے ترقیاتی کام نہ ہونے اور فنڈ کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جالی پٹن پنچایت کو میمورنڈم سونپا ہے۔
محلہ کے ذمہ دار منیر صاحب کا کہنا تھا کہ پٹن پنچایت بننے کے بعد پنچایت میں ترقیاتی کاموں کے لیے قریب 8.5 کروڑ روپئے کا فنڈ آتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس فنڈ کا استعمال صحیح طور پر نہیں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال سے ان کے محلہ کی حالت دیکھنے کے لیے کوئی ذمہ دار نہیں آیا ہے، پچھلے دس سال سے یہاں کی کچی سڑک ویسے کی ویسے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ میں ڈرینیج کا نظام بھی صحیح نہیں ہے جبکہ پانی اور دیگر بنیادی سہولیات بھی عوام کو صحیح طریقہ پر میسر نہیں ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ اس میمورنڈم کے بعد اگر فوری طور پر کارروائی نہیں کی گئی تو آگے احتجاج کیا جائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر دفتر، ضلع پریشد تک جاکر اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے دباؤ بنایا جائے گا۔
اس موقع پر پنچایت افسر نے میمورنڈم لیتے ہوئے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔