شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اپنایا راہل گاندھی کا نعرہ، کہا چوکیدار چور ہے

12:11PM Wed 26 Dec, 2018

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پیر کے روز سینئر اتحادی بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرنے کے لئے ’ چوکیدار چور ہے‘‘ کے نعرہ کا استعمال کیا۔ حزب اختلاف کانگریس رافیل سودے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے لئے اس نعرہ کا استعمال کرتی رہی ہے۔ کانگریس  صدر راہل گاندھی نے فرانس کے ساتھ 58،000 کروڑ روپئے کے رافیل سودے اور اس میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کا دعویٰ کرنے کے لئے’ چوکیدار چور ہے‘ کا نعرہ بار بار بولا ہے اور نریندر مودی پر نشانہ سادھا ہے۔
 شولاپور ضلع میں ایک ریلی میں ٹھاکرے نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ایک الگ سیاق وسباق میں اس نعرے کا استعمال کیا ہے۔