واشنگٹن: دریا پر بنا پل ٹوٹ کر گر گیا

09:50AM Fri 24 May, 2013

واشنگٹن: دریا پر بنا پل ٹوٹ کر گر گیا امریکہ میں حکام کے مطابق ریاست واشنگٹن میں دریا پر بنا پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سکیجٹ گیٹ پر بنا پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ متعلقہ عنوانات دنیا, امریکہ حکام کے مطابق کئی افراد اورگاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں۔ دریا پر بنے پل گرنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو پانی سے نکالا جا رہا ہے۔ واشنگٹن میں آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان مارکس ڈیرن نے بتایا کہ دریا سے تین افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تینوں افراد کے زخموں کی نوعیت معلوم نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کا ایک حصہ دریا میں گر گیا جس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں۔ تصویر میں ایک شخص گاڑی کی چھت پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پل سے گزرتے ہوئے انہیں تھرتھراہٹ محسوس ہوئی اور پھر پل کا کچھ حصہ دریا میں گر گیا۔ دریائے سکیجٹ پر یہ پُل کینڈا کے شہر وینکیار اور امریکی شہر سئیلٹلز کے درمیان واقع تھا۔ -BBC [caption id="attachment_35126" align="alignleft" width="304"]حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سکیجٹ گیٹ پر بنا پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سکیجٹ گیٹ پر بنا پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا[/caption]