جالی کے سمندر میں ماہی گیری کرنے گیا شخص ڈوب کر ہلاک
12:02PM Sat 10 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 10 جون، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) تعلقہ کے جالی کوڈی میں جمعہ کی صبح تین بجے مچھلیوں کا شکار کرنے گیا کالنگا اپو (68) خود اپنے جال میں پیر پھنسنے کی بناء پر ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہلوک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے گیا ہواتھا کہ مچھلیوں کو جال میں پھنسانے کے دوران بچھایا گیا جال خود اس کے پیروں میں ہی پھنس گیا اورتیزی سے اٹھتی ہوئی موجوں کی وجہ سے وہ توازن کھوبیٹھااور سمندر میں گر کر ڈوب گیا۔ بعد میں اس کی لاش سمندر سے برامد کی گئی۔اس سلسلہ میں پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
(کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)