مرڈیشور قومی شاہراہ پر دو لاریوں کی ٹکر کے بعد ایک لاری میں لگی آگ؛ ایک شدید زخمی

12:48PM Fri 30 Aug, 2019

بھٹکل: 30 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں جمعرات کی شب 11:00 بجے کے قریب دو لاریوں میں تصادم کے بعد ایک لاری میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس لاری میں موجود ڈروائیور شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت نور محمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مرڈیشور پولس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاری کی ڈیزل ٹینک پھٹ جانے کی وجہ سے لاری میں آگ لگ گئی تھی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی پولس اہلکار اور فائیر بریگیڈ عملہ نے اس جگہ کو گھیر لیا اور ٹرافک کو دوسری جگہ  منتقل کر دیا۔ اس سلسلہ میں مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔