مڈکیری میں بی جے پی کارکن کا قتل
02:17PM Wed 3 Oct, 2018
مڈکیری:3؍اکتوبر (یو این آئی)کرناٹک کے مڈکیری میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کارکن کو پیر کی رات جنتادل (ایس)کے ماراگنڈو گرام پنچایت ممبر نے مبینہ طورپر قتل کردیا۔بی جے پی کارکنان نے قتل کی وجہ سیاسی دشمنی بتائی۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدہ کی شناخت بی جے پی سکریٹری تلک راج (40)کے طورپر ہوئی ہے ۔ملزم مرودی نندا ننے یاہ پارٹی کارکنان کے ساتھ بات چیت کررہا تھا،اس دوران اس نے تلک کو موٹرسائکل چلاتے دیکھا،اس نے فوراً ہتھیار نکال کر اس پر گولی چلا دی۔شدید طورپر زخمی تلک راج نے مڈکیری اسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ دیا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔یہ خبر پھیلتے ہی بی جے پی کارکنان اسپتال کے سامنے جمع ہوگئے اور اسے سیاست سے منسلک قرار دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی سمن اور دیگر پولیس افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔پولیس نے کہا کہ قتل کی صحیح وجہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے ۔قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بھی ہوسکتی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔