ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے لیے نئے بل کے معاملے پر حکومت نے صاف کچھ نہیں کہا
02:25PM Fri 18 Nov, 2016
نئی دہلی، (ایف او یس)
ہائی کورٹوں میں خالی عہدوں کو لے کر چل رہی بحث کے درمیان حکومت نے ہائی کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62سے بڑھا کر 65سال کرنے کے لیے نئے بل لانے پر واضح کچھ نہیں کہا۔ہائی کورٹوں کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمربڑھانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور ہونے کے سوال پر کل لوک سبھا میں قانون کے وزیر مملکت پی پی چودھری نے کہا کہ 2010میں سابق یو پی اے حکومت کی طرف سے لایا گیا بل 2014میں 15ویں لوک سبھا کے تحلیل ہونے کے ساتھ غیر موثر ہو گیا۔