ابناء جامعہ کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد
03:07PM Thu 26 Sep, 2013
ابناء جامعہ کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز / 26 ستمبر، 13
بھٹکل / (بھٹکل بیورو) آج دوپہر 2:30 بجے جامعہ اسلامیہ کے کانفرنس ہال میں ابناء جامعہ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ مولانا بہاؤالدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کے آغاز کے بعد جناب مولانا انصارخطیب مدنی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ مولانا عرفان صاحب ندوی نے ابناء جامعہ کی دو سالہ میعاد کی تفصیلی رپوٹ پڑھ کر سنائی ۔ اس کے بعد آئندہ میعاد کے لئے 20/ اراکین کا انتخاب کیا گیا ۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی صاحب نے کہا کہ ابناء جامعہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جامعہ کے فارغین کو جوڑتا ہے اور ان کو مستحکم بناتا ہے علاوہ ازیں یہ ان کے اندر احساس ذمہ داری بیدار رکھنے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتا ہے ۔ ناظم اجلاس مولانا اقبال نائیطے ندوی صاحب کے شکریہ کلمات پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مولانا اقبال ملا ندوی صاحب ، مولانا عبد الباری فکردے ندوی صاحب ، مولانا طلحہ رکن الدین ندوی صاحب وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے ۔