کانگریس ترجمان ایک مہینہ تک ٹی وی مباحثوں میں نہیں ہوں گے شامل
06:06AM Thu 30 May, 2019
انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک پارٹی اپنے ترجمانوں کو ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں نہیں بھیجے گی۔ یہ اطلاع کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کر دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا - کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک کے لئے ترجمان ٹی وی چینلوں پر نہیں بھیجے جائیں گے۔ تمام میڈیا چینلوں / ایڈیٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کانگریس کے ترجمانوں کو اپنے ٹی وی مباحثوں میں نہ بلائیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ہار ہوئی ہے ، ایسے میں ٹی وی مباحثوں میں جا کر فورا مودی حکومت کی مخالفت کرنا عوام کو پسند نہیں آئے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس قیادت کو لے کر جاری بحران کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماج وادی پارٹی نے بھی لیا ایکشن
اس سے پہلے سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے ترجمانوں کی فہرست منسوخ کر کے انہیں نیوز چینلوں پر ہونے والے مذاکروں میں جانے سے روک دیا تھا۔ وہیں، کرناٹک میں کانگریس کی اتحادی جنتا دل سیکولر نے بھی لوک سبھا الیکشن کے بعد ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں اپنے ترجمانوں کے جانے پر روک لگا دی تھی۔
.@INCIndia has decided to not send spokespersons on television debates for a month.
All media channels/editors are requested to not place Congress representatives on their shows. — Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) May 30, 2019