راج ناتھ سنگھ اور اکھلیش یادو کی مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی سے ملاقات
12:45PM Thu 24 Jan, 2019
’ملک مقدم ہے پہلے ملک کی فکر کریں‘: مولانا رابع ندوی کی راج ناتھ کو نصیحت
لکھنو: 24 جنوری، 19 (ایجنسی) اتر پردیش کے سابق وزرائے اعلی نے کل دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو پہنچ کر دارالعلوم کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مولانا رابع حسنی ندوی کے چھوٹے بھائی مولانا سید محمد واضح رشید ندوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ہوئی تھی۔ اس دوران ملک و ریاست کی ترقی، منافرت کے خاتمہ، خوشحالی اور تحفظ وغیرہ نکات پر گفتگو ہوئی۔
مولانا رابع حسنی ندوی نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مرحوم مولانا علی میاںؒ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری کو نصیحت کرتے تھے کہ ’سب سے پہلے ملک کی فکر کریں‘۔ وہی نصیحت مولانا نے بھی مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو کی کہ ’پہلے ملک مقدم ہے پہلے ملک کی فکر کریں‘۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو دوپہر بارہ بجے ندوہ پہنچے جہاں انہوں نے ندوہ کے مہمان خانہ میں مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی سے ملاقات کرکے ان کے بھائی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران ملک اور ریاست کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کو سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اور ملک کے موجودہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ندوہ پہنچے اور مولانا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر سنگھ کے ساتھ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما اور بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو مشرا بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا رابع حسنی ندوی نے ان تمام وزراء کو اپنی کتاب -رہبر انسانیت حضر محمد صلی اللہ علیہ وسلم- کا ہندی ایڈیشن پیش کیا۔
اس موقع پر مہمان خانہ میں مولانا حمزہ حسنی ندوی، مولانا سید بلال حسنی ندوی، مولانا عبدالعزیز خلیفہ بھٹکلی ندوی وغیرہ موجود تھے۔