گرین ویلی اسکول کے طلبہ کی صدر ہند اور سونیا گاندھی سے ملاقات
04:39AM Fri 22 Nov, 2013
گرین ویلی اسکول کے طلبہ کی صدر ہند اور سونیا گاندھی سے ملاقات
بھٹکلیس نیوز / 22 نومبر، 13
شیرور / (راست) گرین ویلی نیشنل اسکول اینڈ پی یو کالج شیرور کے طلبہ نے نیو دہلی کے راشٹرپتی بھون میں صدر ہند مسٹر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی ۔ سترہ طلبہ اور پانچ عملے پر مشتمل یہ وفد 17/نومبر کو مینیجنگ ٹرسٹی جناب عبدالقادر باشو صاحب اور پرنسپال جان میتھیو کی قیادت میں ان سے ملا اور صدر ہند کو اسکول کی کارکردگی اور تعلیمی قابلیت کے سلسلہ میں جانکاری دی ۔ خیال رہے کہ گرین ویلی اسکول کے طلبہ 13/نومبر،2013 سے 21/نومبر،2013 تک نو دن کے تعلیمی سفر پر ہیں ۔ اس کے بعد اس وفد نے یو پی اے چیر پرسن محترمہ سونیا گاندھی سے 10/جن پتھ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔