جنوبی کینرا ضلع میں فسادات کے لئے کانگریس اور بی جے پی دونو ں ذمہ دار : کمار سوامی

02:26PM Wed 12 Jul, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس کے صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے الزام لگایا کہ جنوبی کینرا ضلع کے لئے کانگریس اور بی جے پی دونوں برابرذمہ دار ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے فسادات کرائے جارہے ہیں۔جنوبی کینرا ضلع میں اتحاد وامان اور نظم وضبط کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور وہاں سب سے پہلے تمام مذاہب کے لوگوں اور تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے وہاں خوشحالی واپس لانے کی ضرورت ہے۔سب سے پہلے وہاں لوگوں میں اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان شوبھا کرندالاجے کو سب سے پہلے زبان کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ اسے قوانین کی تنظیموں سے ہی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے وہ ایک عورت ہے پہلے یہ بات نشاندہی کرلینے کی ضرورت ہے ورنہ شوبھا کو اس کا انجام بھگتنا پڑسکتاہے او راس کے خلاف بی جے پی کو کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔