سلاٹرہاؤس بندکرنے کے فیصلے کا خیر مقدم، متبادل روزگار کا مطالبہ

03:45PM Thu 23 Mar, 2017

کانپور(بھٹکلیس نیوز)شہرکے غیر قانونی بوچڑخانے بندہونے کے بعد جمیعۃ القریش غریب نواز تنظیم نے پریس کلب میں مذاکرات کی۔ محمد طاہرنے کہا کہ یوگی حکومت کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے پر ایسا کوئی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے اس کام میں لگے لوگوں کاروزگارچھنے۔اس کے لئے وزیراعلی کوبوچڑخانے بندکرنے سے پہلے اس کامتبادل انتظام ضرور کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروبار سے وابستہ لوگوں میں بھاری غصہ ہے، جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ جب تک مستقل بوچڑخانے نہیں بنتے تب تک پرانی روایت کوچلنے دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ سلاٹر ہاؤس سے پورے شہر اور آس پاس کے جنپدا کو 50 سال سے بھینس کا گوشت فراہم کیاجارہاتھا۔ جس کی سروس شہر کارپوریشن کی طرف سے کی جارہی تھی اور اس کامالک بھی میونسپل ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے وقت وعدہ کیا تھا کہ گوشت کی برآمد بندکی جائے گی، جو آج تک مکمل نہیں کیا گیا۔ ایسے میں بی جے پی کو پہلے وعدے پر زیادہ زور دینا چاہیے۔