گوری لنکیش قتل معاملے کو سی بی آئی کے حوالے نہ کیا جائے:ترقی پسند دانشوروں کا مطالبہ
04:02PM Wed 25 Jul, 2018
میسور:25؍جولائی (سالارنیوز) گوری لنکیش قتل معاملے کو کسی بھی صورت میں سی بی آئی کے حوالے نہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ ترقی پسند دانشوروں کی انجمن نے کیا ہے۔ یہاں پترا کر ترابھون میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر کے سی پٹا سدا شٹی نے کہا کہ عوام کو کمزور عقائد سے چھٹکارا دلانے کی بجائے حکمران پارٹی کی طرف سے ہی کمزور عقائد پر عمل کیا جارہا ہے اور منڈیا میں اسی وجہ سے ایک کی قربانی دی گئی ہے جو افسوس ناک بات ہے۔ اس طرح کی رسم ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے۔ پچھلی حکومت کی طرف سے منظور شدہ کمزور عقائد مخالف بل کو وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت کی حکومت جاری کرے۔ اس کے علاوہ مرکز کی مودی حکومت صنعت کاروں کے حق میں ہے اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اگر ریاستی و مرکزی حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی تو شہر کی عدالت کے روبرو احتجاج کیا جائے گا اور دستخطی مہم چلائی جائے گی۔اس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہمان اساتذہ لکچرروں اور پروفیسروں کو پڑوسی ریاست آندھرا پردیش، کیرلا اور تلنگانہ کی طرز پر کم سے کم 20؍ہزار روپئے تنخواہ دی جائے اور انہیں ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ایس سی ایس ٹی پروموشن کی برقراری کے تعلق سے عدالت میں معاملہ زیر التوا ہے اس بہانے حکومت اپنا دامن چھڑا رہی ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو شدید احتجاجات کے جائیں گے۔ اس اخباری کانفرنس میں ڈاکٹر مدھو، بورپا شیٹی، مہادیو گانیگا، ایچ بی سمپت اور ڈاکٹر راجو موجود تھے۔