جنید کے قتل اور فرقہ پرستی کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج

04:10PM Thu 29 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 29 جون، 17 بنگلورو / (یو این آئی) ملک بھر میں مخصوص طبقہ کے لوگوں پر ہونے والے مسلسل حملوں کے خلاف کل دارالحکومت دلی کے جنتر منتر سمیت ہندوستان بھر کے الگ الگ حصوں میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ذریعہ بڑے پیمانہ پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔ دادری کے محمد اخلاق اور ہریانہ کے پہلو خان سے لے کر ہریانہ ہی کے بلب گڑھ کے ایک گاوں کے نوجوان جیند تک کے حالیہ قتل واقعہ کے خلاف ‘‘ ناٹ ان مائی نیم’’ یعنی میرے نام پر نہیں، کے عنوان سے ہزاروں لوگوں نے دلی، بنگلورو، کولکاتہ اور پٹنہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جمع ہو کر انقلاب زندہ باد، ہندوستان زندہ باد، فرقہ پرستی مردہ باد کے نعرے لگائے۔ بنگلورو کے ٹاون ہال میں سماجی تنظیموں کے ارکان نے خاموش انداز میں اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی تختیاں لے کر احتجاج درج کرایا۔ وہیں، دوسری طرف، کولکاتہ میں بھی این جی او کارکنان نے ایک ریلی نکال کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ ہریانہ میں جنید کے قتل کے خلاف انہوں نے اپنی آوازیں بلند کیں اور اس طرح کے واقعات پر فوری طور پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا۔ وہیں، دوسری طرف، کولکاتہ میں بھی این جی او کارکنان نے ایک ریلی نکال کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ ہریانہ میں جنید کے قتل کے خلاف انہوں نے اپنی آوازیں بلند کیں اور اس طرح کے واقعات پر فوری طور پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا۔ [caption id="attachment_144548" align="aligncenter" width="630"] BENGALURU, JUNE 28 (UNI):- Social organisetion members of Bengaluru silently protest against targeted lynching of accused of cowslaught in some part of India (Not in our Name) at Town Hall in Bengaluru on Wednesday.UNI PHOTO-128U[/caption]