بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری
03:26PM Wed 19 Jun, 2013
بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری
بھٹکلیس نیوز / بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں پیر کے دن سے شروع ہوئی بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس میں بہت سے گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔ کئی جگہوں پر درخت گھر پر گرے پڑے ہیں ۔ بھٹکل کے موسیٰ نگر ، ہریجن کیری ، بینگرے ، منڈلی ، کارگیدے اور دیگر جگہوں پر گھروں پر درخت گرنے اور بارش کا پانی گھروں میں گھسنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
شمالی ہند میں بارش کا قہر: شمالی ہند میں شدید بارش ہونے کے باعث زبردست جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ابھی تک ملی اطلاع کے مطابق اس میں کم ازکم 131/افراد ہلاک اور 50/ہزار سے زیادہ لوگ الگ الگ مقامات میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سب سے زیادہ نقصان ریاست اتر کھنڈ میں ہوا ہے جہاں پر اب تک 102/ جانیں تلف ہوگئیں ہیں اور 40/ہوٹل سمیت 73/عمارتیں ندی میں بہہ گئی ہیں ۔ فوج اور دیگر فورسز امدادی کارروائی میں مصروف ہے ۔