جرائم کی روک تھام کے کے لئے بھٹکل پولس محکمہ کی طرف سے آٹو رکشا پر شناختی نمبر کا اندارج
03:14PM Tue 27 Aug, 2013
جرائم کی روک تھام کے کے لئے بھٹکل پولس محکمہ کی طرف سے آٹو رکشا پر شناختی نمبر کا اندارج
بھٹکلیس نیوز / 27 اگست، 13
بھٹکل (رضوان گنگاولی) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی عصمت دری اور دیگر جرائم کو سامنے رکھتے ہوئے بھٹکل پولس محکمہ کی طرف سے آٹورکشہ والوں کے لئے شناختی نمبر پلیٹ رکشہ کے سامنے ونڈو اسکرین پر لگائی گئی ہے ۔ اس کے سبب رکشہ کو پہچاننے میں بہت آسانی ہوگی ۔ اس کا افتتاح بھٹکل ٹاؤن پولس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر مسٹر بیلی ایپا نے کیا اس موقع پر موصوف نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہورہے جرائم کو دیکھ کر بھٹکل میں اس کی روک تھام کے لئے بھٹکل پولس محکمہ کی طرف سے اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے اس کے سبب رکشہ کو پہچاننے میں آسانی ہوگی ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی بھی اپنا سامان وغیرہ رکشہ میں بھول جاتا ہے یا سڑک حادثہ میں کوئی بھی فرار ہوتا ہے تو بھی اس کو ڈھونڈ نکالنے میں یہ نمبر پلیٹ مدد پہنچائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں سی پی آئی مسٹر بیلی ایپا نے کہا کہ پولس کے پاس تمام رکشہ ڈرائیوروں کا بائیوڈاٹا موجود رہے گا اور اس نمبر سے ان کی پہچان کی جائے گی ۔ اس کے لئے 30/ ستمبر آخری تاریخ دی گئی ہے اس سے پہلے تک رکشہ ڈرائیوروں پر لازمی ہے کہ وہ اس نمبر کو رکشہ پر لگائیں ۔ اس موقع پر بھٹکل ٹاؤن پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی جانسن ڈیسوزا، رکشہ یونین صدرمسٹر وینکٹیش نائک ، مسٹرناگراج شٹی، مسٹرمنجوناتھ نائک ، مسٹرماستپا نائک وغیرہ موجود تھے ۔