اس بارش سے ایک طرف جہاں لوگوں کو راحت ملی وہیں دوسری طرف تمام لوگ جام میں پھنس گئے۔ صبح ہی دہلی این سی آر جام کی چپیٹ میں آگیا۔
ٹوئٹر پر بارش شروع ہونے کے تھوڑی دیر کے اندر ہی ہیش ٹیگ کے ساتھ دہلی میں بارش ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارف انوپ نے لکھا ہے کہ آج کی بارش ریکارڈ توڑ دے گی۔
موسلا دھار بارش، دہلی - این سی آرکے لوگوں کو ملی سخت گرمی سے راحت
02:55PM Thu 26 Jul, 2018
نئی دہلی: گزشتہ کئی دنوں سے شدت کی گرمی سے پریشان دہلی اوراین سی آر کے لوگوں کو آج صبح راحت مل گئی۔ صبح تقریباً 5:30 بجے سے دہلی اوراین سی آر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ صبح ہی اندھیرا چھا گیا اورزبردست بارش ہونے لگی۔
تمام علاقوں میں پانی بھرنے کی حالت پیدا ہوگئی، ان لوگوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جو صبح کے وقت دفتر جارہے تھے۔ جانکار بتارہے ہیں کہ سالوں بعد دہلی این سی آر میں اتنی موسلا دھار بارش ہوئی۔