مخلوط حکومت تشکیل دینے جنتا دل ( یس ) کافیصلہ درست : جی ٹی دیوے گوڈا

11:55AM Wed 30 May, 2018

میسور 30 مئی ( نامہ نگار )یہاں میسور کے ایک پراؤیٹ میں منعقدہ پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے میسور کے حلقہ چامنڈیشوری کے نو منتخب شدہ رکن اسمبلی و جنتا دل ( ایس ) قائد شری جی ٹی دیوے گوڈا نے بتایا کہ مورخہ 12 مئی کو منعقدہ اسمبلی کے انتخابات کے بعد ظاہر ہونے والے نتائج کے بعد کانگریس اور جنتا دل (ا یس ) کی جانب سے مخلوط حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ باکل درست تھا اور حق بجانب تھا۔ فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارتی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے اس طرح کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ انتخابات میں سخت مقابلہ کے بعد ایک سیکولر حکومت تشکیل دینے کے لئے کانگریس اور جنتا دل ( یس ) کو فوراً ہاتھ ملانا پڑا ۔ اس موقع پر جی ٹی دیوے گوڈانے بتایا کہ کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کے تعلق سے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کانگریس کے قائدین سے بات کررہے ہیں اور بس اب صرف ایک دو دنوں میں اس کا اعلان بھی کردیا جائیگا۔ کابینہ میں توسیع کے تعلق سے جی ٹی دیوے گوڈا نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے قائدین اس سلسلے میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں اور صرف ایک یا دو دنوں میں کابینہ میں توسیع کردی جائیگی۔ بھارتیہ جنتا پارتی کے صدر بی ایس ایڈی یورپا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا نے بتایا کہ عجلت میں بروز پیر کرناٹک بند کرنے کا اعلان کرکے بی یس ایڈی یورپا نے بہت بڑی غلطی کی ۔ اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس موقع پر کانگریس سے بات کئے بغیر وزیر اعلیٰ کمار سوامی کسانوں کی جانب سے لئے قرضوں کو معاف کرنے کا اعلان نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر جی ٹی دیوے گوڈا نے ریاستی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے جنتا دل ( ایس ) کے حق میں اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔ اس موقع پر حلقہ ہنسور کے رکن اسمبلی اے ایچ وشواناتھ، پروفیسر کے یس رنگپا ، عبد العزیزعبداللہ اور سارا میش بھی موجود تھے۔