پوکسو ایکٹ میں ترمیم:بچیوں سے ریپ پر پھانسی والے آرڈیننس کو صدر رام ناتھ کووند کی منظوری

11:56AM Sun 22 Apr, 2018

صدر رام ناتھ کووند نے پوکسو ایکٹ میں ترمیم لانے والے آرڈیننس پر دستخط کر دئے ہیں۔اب پوکسو ایکٹ میں نئی تبدیلی آنے والی ہے۔صدر رام ناتھ کووند کی منظوری ملنے کے بعد اب 12 سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے شخص کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ ملک میں چھوٹی بچیوں کے خلاف بڑجتے جرائم معاملوں کے درمیان سنیچر کو مودی کابینہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کرمنل امینڈمینٹ ایکٹ کی تجویز پر منظوری مل گئی ہے۔"پروٹیکشن آف چلڈرن فروم سیکسئل آفینس"یونی پوکسو ایخٹ میں ترمیم کی تجویز کو منظوری ملنے کے بعد اب 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے ریپ کے معاملوں میں موت کی سزا ہوگی۔مودی کابینہ میں اس تجویز پر مہر لگنے کے بعد حکومت اب آرڈیننس لائے گی۔
اس معاملے پر گزشتہ دنوں حکومت نے سپریم کورٹ کو جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ہوکسو ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کر رہی ہے۔اس ایکٹ میں ترمیم کے بعد 12 سال کی بچیوں کے ساتھ ریپ کے معاملے میں موت کی سزا کی پیشکش ہے۔مودی کابینہ کی میٹنگ میںیہ بھی فیصؒہ لیا گیا کہ ریپ کے معاملوں میں تیز جانچ اور سنوائی کے تمام اقدامات یقینی بنائیں جائیں گے۔ پوکسو ایکٹ میں یہ نئی نئی ترمیم۔ پوکسو ایکٹ میں ترمیم کے بعد 16 سال سے کم عمر کی لڑکی سے ریپ کرنے پر کم از کم سزا 10سال سے بڑھاکر 20 سال کی گئی ہے۔قصوروار کو عمر قید کی بھی سزا دی جا سکتی ہے۔اتنا ہی نہیں اس تجویز میں یہ بھی پیشکش کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کی لڑکی سے ریپ کے وصوروار کو کم از کم 20 سال کی جیل یا نعمر قید کی سزا دی جائے گی۔