اخلاق قتل کیس میں پھر نیا موڑ ، نوئیڈا کے ایس ایس پی نے کہا : جس گوشت پر رپورٹ آئی ہے وہ اخلاق کے گھر سے دورملا تھا
04:05PM Wed 1 Jun, 2016
Share:
نوئیڈا : اخلاق قتل کیس میں ایک مرتبہ پھر نیا موڑ آگیا ہے ۔ متھرا کے لیب سے دادری سانحہ پر آئی رپورٹ پر یوپی پولیس نے کہا ہے ہے کہ رپورٹ میں جس بیف کی بات کی جا رہی ہے ، وہ اخلاق کے گھر کے پاس سے ٹرانسفر کے کنارے سے ملا تھا اور وہیں پر اخلاق کی لاش بھی ملی گئی تھی ۔
نوئیڈا کے ایس ایس پی دھرمیندر یادو نے کہاکہ جس بیف کی بات کی جا رہی ہے وہ اخلاق کے گھر کے پاس نہیں ملا تھا۔ پولیس اس کا ذکر اپنی رپورٹ میں کر چکی ہے۔ نوئیڈا پولیس کے اس بیان کے بعد اخلاق قتل کیس میں ایک مرتبہ پھر نیا موڑ آگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 28 ستمبر کو دادری کے بساهڑا گاؤں میں محمد اخلاق کو مشتعل بھیڑ نے مبینہ طور پر بیف رکھنے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا اور اور اس کے چھوٹے بیٹے دانش کی جم کر پٹائی کی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دو نابالغ سمیت 15 لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہے۔