رکن اسمبلی کی طرف سے پسماندہ ذات کے ماہی گیروں کو دی جانے والی خصوصی اشیاء کی تقسیم
10:18AM Sun 3 Jul, 2016
بھٹکلیس نیوز / 03 جولائ، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) پسماندہ ذات اور طبقہ کے ماہی گیروں کے لئے خصوصی منصوبہ جات کے تحت دی جانے والی اشیاء کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ماہی گیروں کے درمیان تقسیم کیا۔پسماندہ ذات کے لئے مختص 230.70لاکھ روپئے کی امداد سے 60افراد کو چھوٹی کشتیاں ، 45ماہی گیروں کو مشینی کشتیاں اور تین لوگوں کو سواریاں دی گئیں،جبکہ پسماندہ طبقہ کے لئے مختص 81.70لاکھ روپئے کی امداد سے 10عوام کو چھوٹی کشتیاں، 15ماہی گیروں کو مشینی بوٹ ،3لوگوں کو سواریاں دی گئیں۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی رقم ریاست میں صرف اسی حلقہ کو ملی ہے جو کہ وزیر اعلی سدارامیا اور ضلعی نگراں کار وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ماہی گیروں کو ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع ماہی گیر محکمہ کے نائب ڈائرکٹر ایم ایل دوڈ منی ، وینکٹ رام ہیگڈے ، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، ماہی گیر محکمہ کے معاون ڈائرکٹر روی وغیرہ موجود تھے۔