تمام ریل گاڑیوں میں مسافر وں کو تحفظ فراہم پولیس اور ریلوے پولیس کے درمیان معاہدہ

03:49PM Sat 30 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ کرناٹک پولیس او ر وزرات ریلویس کی پولیس کے درمیان تمام ریل گاڑیوں میں مسافروں کو تحفظ فراہم کرانے کے تعلق سے بہت جلد معاہدہ ہونے والا ہے اور اس کے لئے بہت جلد تاریخ کا اعلان ہونے والا ہے۔ وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حال ہی میں بنگلور کے پولیس کمشر ٹی سینل کمار ۔اڈیشنل پولیس کمشنر(ایسٹ ) سیمنت کمار سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران نے بنگلور کو آنے والی اور جانے والی ریل گاڑیوں میں کچھ کلومیٹر تک سفر کیا اور مسافرو ں سے سیکیورٹی کو لے جاکر کئی مشورے اور تجاویز حاصل کئے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو سفر کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس معاملہ میں تفصیلات حاصل کیں۔ خواتین مسافروں نے بتایا کہ ریل گاڑیوں میں خواتین مسافروں کے لئے الگ بوگیاں ہوتی ہیں اور بوگیوں میں مسافروں کی بھیڑ زیادہ ہوتی ہے تو مرد مسافر بھی سوار ہوجاتے ہیں ۔مرد مسافر خواتین کی طرف غلط نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کبھی چھیڑ چھاڑ کرکے ذہنی طور پر پریشان کرتے ہیں اس کے علاوہ بوگیوں میں پولیس اہلکاروں کو تعنیات کرنے کا مشورہ دیا۔ کئی مسافروں نے شکایت کی کہ ریزرویشن ہونے کے باوجود مسافر ان کی سیٹوں پر زبردستی قبضہ کرکے بیٹھ جات ہیں اور وجہ پوچھنے پر جھگڑا کرتے ہیں۔ ریزرویشن ٹکٹ بتانے کے لئے کہتے ہیں اور پھر ٹکٹ پھاڑ دیتے ہیں۔ ریل گاڑیوں میں کھلے عام سگریٹ نوشی اور منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے اور کھل عام سٹہ لگا کرجو کھیلا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مسافرو ں سے کئی تجاویز اور مشورے حاصل کئے ہیں۔ مسافرو ں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرانے او رعمد ہ سفر کے لئے محکمۂ پولیس ریلوے پولیس کے ساتھ معاہدہ کرکے تمام ریل گاڑیوں میں مسافروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔