سیاحتی مقامات پر پلاسٹک کا استعمال ممنوع: دیش پانڈے
12:22PM Tue 10 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز/10 فر وری ،15
بنگلورو (ایجنسی) وزیر سیاحت آر وی دیش پانڈے نے کہاکہ ریاست کے تمام سیاحتی مقامات پر پاکی صفائی کا اہتمام کرنے کیلئے یہاں پر پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آج شہر کے مونٹ کارمل کالج میں فروغ سیاحت کے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر دیش پانڈے نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال سے سیاحتی مقامات کی صفائی اور خوبصورتی متاثر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے دیہاتوں کی پاکی صفائی پر زور دیتے ہوئے گرام سوراج کی آواز دی تھی، آج اس کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر پاکی صفائی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے حکومت تمام سہولیات مہیا کرائے گی۔ریاست کے 46 سیاحتی مقامات میں پاکی صفائی کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے کارپوریٹ کمپنیوں نے ذمہ داری لی ہے۔ ان کمپنیوں کی طرف سے یہاں صفائی کیلئے ضروری انفرااسٹرکچر بھی مہیا کرایا جارہاہے۔ اس موقع پر ایف کے سی سی آئی کے صدر سمپت رامن نے کہاکہ ضلع ، تعلقہ اور گرام پنچایتوں کی حدود میں آنے والے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی جانب توجہ ضروری ہے۔
ع،ح،خ